ابلیس اور اس کے پانچ ساتھی

ابلیس اور اس کے پانچ ساتھی

۔ شطیان کے پہلے ساتھی کا


نام  شبر ہے۔جو مصیبتوں کے شعبے کا وزیر ہے۔

لوگوں کا اپنے آپ کو طمانچے مار نا ، گربیان پھاڑنا ، ہائے وویلا کرنا ،جاہلیت کی باتیں ، جاہلیت کے عقیدے ، اندھی تقلید ، غیر اسلامی رسمیں ، فساد ، یہ تمام کام شبر کے زمہ ہوتے ہیں۔

-ابلیس کے دوسرے ساتھی کا نام اعور ہے

۔ان کا کام لوگوں کو حسد ، غرور ، جلن، ریاکاری اور ایسے برُی کے کاموں میں مبتلا کرنا ہے جن کاموں کو لوگ کرنے کے بعد برا نہیں سمجھتے بلکہ ان کو نیکی کا کام تسیلم کرتے ہیں ۔ بدی کے مرتکب ہونے کے بعد اپنے گناہ کو خوبصورت الفاظ سے جسٹفائی کرتے ہیں ۔

اس کام انسان کو ایسے سحر اور چھل میں مبتلا کرنا ہے ۔

جو حقیقت سے کوسوں دور ہوتا ہے ۔


عزازیل کے تیسرے ساتھی کا نام مسوط ہے۔ جھوٹ ، بہتان ، افترا،ناراست ، کذب ، دروغ  یہ سب اختیارات مسوط کے پاس ہیں۔

وہ تمام خواتین و حضرات جو دروازوں پر کان لگا کر خبروں کے منتطر رہتے ہیں ، اس میں جھوٹ کی آمیزش کر کے فساد برپا کرنے والے مسوط کے ہی آلہ کار ہیں ۔


شطیان کے چوتھے ساتھی کا نام داسم ہے ۔اس کے زمہ خاندان میں لڑائی کرانا ہے ۔ 

اس کا لاحہ عمل  کچھ اس طرح ہوتا ہے کہ یہ انسان کے غصے کو کام میں لاتے ہوئے اس پر اس کے گھر والوں کے عیب اور راز فاش کرتا ہے ۔گھروں میں طلاقیں ، فساد ، تشدد ، ماں باپ کے ساتھ ہتک آمیز سلوک ان سب کے کاموں کی ڈور داسم کے ہاتھ میں ہے۔

 اس کے پانچواں ساتھی زکنبور ہے۔اس کا کام بازار میں برُائی کی نشوونما کرنا ہے۔

ناپ تول میں کمی ، مال کی ریاکاری ، خریدوفروخت  میں دھوکادہی،سود یہ سب اور اس جیسے تمام کام زکنبور کے حصے میں آتے ہیں ۔

لیکن دور جدید کے انسان کو دیکھ کر لگتا ہے شیطان کے کرنے کے لیے اب کچھ نہیں رہ گیا اس کا کام اب صرف تماشا دیکھنا ہے ۔ اس دنیا کو برائی میں جلتا دیکھ کر اس کام صرف اور صرف ہسناہی رہ گیا ہے۔

(ایک تاریخی ناول سے ماخوز شدہ)  


Comments

Popular posts from this blog

Research potential online income streams

Imam Hussain Ibn Ali Ibn Abi Talib A.s